fbpx
لاہور قلندر کی روائتی کارکردگی‘ اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح وزیراعظم عمران خان نے سکون صرف قبر میں ہے کے بیان پر وضاحت دے دی‘جانیے تفصیلات میں! پیسہ‘ گاڑیاں اور احتجاجیوں کو کھانا کس نے دیا؟؟دھرنے میں تجوریوں کے منہ کھولنے والے مولانا کے 16کارندے‘ حکومت نے کھول لگا لیا بلاول بھٹو نے اہم اجلاس بلا لیا‘جانیے اندرونی کہانی! پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کب طلب کیا گیا؟ جانیے مکمل تفصیلات! مسئلہ کشمیر‘شاہ محمود قریشی نے ایسا بیان دیدیا کہ سن کر کشمیری عوام خوش ہو جائینگے! آرمی چیف جنرل باجوہ کی مراکش کے وزیر دفاع سے ملاقات‘کن امورپر تبادلہ خیال ہوا؟ جانیے ملک میں مزیدکتنے ائیرپورٹس کوفعال کرنے کافیصلہ کیا گیا؟ جانیے شہباز شریف کامعیشت سے متعلق بڑا انکشاف! لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے۔ صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے۔ معیشت مر رہی ہے، عمران نیازی کی بے حسی عروج پر ہے۔اے این این کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ آنکھیں کھولنا ہوں گی، غریب کا نہ کھوکھا بچا، نہ دکان، نہ فیکٹری نہ صنعت اور نہ ہی چھابڑی۔انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، معیشت بچانے کے لئے فیصلہ قوم کو کرنا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں۔ مہنگائی 14 فیصد اور پالیسی ریٹ 13.25 فیصد کر دینا ہی ملک دشمنی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں، معیشت مررہی ہے اور عمران نیازی کی بے حسی عروج پہ ہے۔