ہر جگہ پیسہ اہم، بھارتی کرکٹ ٹیم معاشی لحاظ سے مضبوط ہے، وزیر اعظم کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر جگہ پیسہ اہم ہے، برطانوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر مایوسی ہوئی۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جب کرکٹ کا ذکر چھڑا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے بہت مایوس کیا۔انگلینڈ میں آج بھی یہ احساس پایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ملکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر ان پر احسان کر رہے ہیں، پاکستان نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا، لیکن انگلینڈ نے مایوس کیا اورمشاورت کے بغیر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے اور وہی ساری کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے، دنیا میں ہر جگہ پیسے کی اہمیت ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم معاشی لحاظ سے مضبوط ٹیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں