کینگروز نے تمام شعبوں میں گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کردیا، پاکستان کو 10وکٹوں سے شرمناک شکست،سیریز2-0سے آسٹریلیا کے نام!

پرتھ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 10وکٹوں سے شرمناک شکست دیکر سیریز2-0سے اپنے نام کر لی۔ کنگروز نے تمام شعبوں میں گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ آسٹریلیا نے آئرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی جارحانہ اننگز کی بدولت11.5اوورز میں 107رنز کا معمولی ہدف پورا کر لیا۔آئی این پی کے مطابق ڈیوڈ وارنر 48اور فنچ 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے کوئی بھی باؤلر وکٹ حاصل نہ کر سکا۔آسٹریلیا کے سین ایبٹ کو میچ میں 3وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ سٹیو سمتھ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعہ کوآسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئیتیسرے ٹی 20میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، آصف علی، محمد عرفان اور وہاب ریاض کی جگہ امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور محمد موسی کو شامل کیا گیا ہے۔کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا لیکن گزشتہ 2میچز کے برعکس کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور دوسرے اوور میں 6رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔بابراعظم کے بعد وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان میدان میں آئے لیکن دوسرے اوور کی تیسری بال پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان کے بعد حارث سہیل نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ اوپنر امام الحق 22کے مجموعی اسکور پر 14رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔امام الحق کے بعد افتخار حسین نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن حارث سہیل 54کے مجموعی اسکور پر نویں اوور میں 8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔حارث سہیل کے بعد خوش دل شاہ میدان میں آئے اور 8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے عماد وسیم بھی صرف 6رنز بنا کر 88کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔عماد وسیم کے بعد افتخار احمد 92کے مجموعی اسکور پر 45رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان صرف ایک رن ہی بناسکے جبکہ محمد عامر9 اور محمد حسنین4رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر106رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن نے3، مچل سٹارک اور ایبٹ نے2،2جبکہ ایگر نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں آسٹریلیا کے اوپنر آئرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے11.5اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ڈیوڈ وارنر 48اور فنچ 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے کوئی بھی باؤلر وکٹ حاصل نہ کر سکا۔آسٹریلیا کے سین ایبٹ کو مین آف دی میچ جبکہ سٹیو سمتھ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں