کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی!

لندن(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے مطابق 3کھلاڑیوں اور عملے کے 4اراکین کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔وائرس سے متاثرہ افراد میں ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن بھی شامل ہیں، مثبت ٹیسٹ والے تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے کھلاڑی بھی قرنطینہ میں رہیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔ای سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے قرطینہ میں رہیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20سیریز آگے بڑھے گی، بین اسٹوکس انگلینڈ واپس آئیں گے اور ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے، ٹیم کا نام آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ آنے والا اسکواڈ اور سپورٹ ٹیم کے اراکین کیمپ میں محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور برجنگ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے ای سی بی کے سربراہ ٹام ہیریسن نے کہا کہ بورڈ کو کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلا کا علم تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پروٹوکول کو اپنانے کی کوشش میں ایک حکمت عملی کا انتخاب کیا تاکہ ہمارے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عملے کی صحت بہتر رہے جنہوں نے گزشتہ 14 مہینوں کا بیشتر حصہ انتہائی پابندیوں میں گزارا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک نیا اسکواڈ پیش کرنے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا ہے اور ہم بین اسٹوکس کے مشکور ہیں جو کپتان کی ذمہ داری پر واپس آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس خبر کے ہماری فرسٹ کلاس کانٹیز اور ان میں شامل کھلاڑیوں پر پڑنے والے اثرات کا علم رکھتے ہیں اور اس وبا سے نمٹنے میں ان کے اور ہمارے شراکت دار اسکائی اور رائل لندن کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب انگلش کرکٹرزکے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔انگلینڈ کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں