کرس گیل کے بعد ایک اورویسٹ انڈین کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ پر یوٹرن لے لیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈووین براوو نے اپنے کرکٹ بورڈ کے روئیے سے تنگ آ کر کیا گیا ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔وائس آف ایشیا کے مطابق 36 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کیلئے اعلان کرتا ہوں کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں ہونیوالی انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے واپس لیا ہے۔ میں کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا سوچ رہا تھا اور انتظامیہ میں مثبت تبدیلیوں نے میرے لئے فیصلہ آسان کر دیا، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ وہ دیگر کسی فارمیٹ میں واپسی کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں،ڈوین براوو نے کہا کہ اگر انہیں ویسٹ انڈین ٹیم میں منتخب کیا گیا تو وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں خدمات کی انجام دہی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان صلاحیت کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی ان کیلئے پرجوش تجربہ ہوگا۔یادرہے کہ ڈوین براوو نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیو کیمرون پر کھلاڑیوں کے کیرئیر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ اس سے قبل ڈوین براوو کی قیادت میں بھارت میں کھیلنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے بورڈ کیساتھ تنخواہوں کے تنازعہ کے باعث دورہ بھی ادھورہ چھوڑ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں