پی سی بی نے کورٹنی واش کو انٹر ویو کیلئے کتنے بجے فون کیا؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ذمہ دار کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ فاسٹ با?لر کورٹنی والش کے ایجنٹ کو جمیکا میں فون کرکے پی سی بی کے پینل کی طرف سے انٹرویو لینے کا کہے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پی سی بی کے ذمہ دار نے جس وقت فون کیا اس وقت جمیکا میں رات کے 2 بج رہے تھے اور کورٹنی والش کے ایجنٹ نے فون تو ریسیو کرلیا لیکن وہ نیند سے جاگ کر غنودگی میں کہہ رہا تھا کہ جناب اس وقت کنگسٹن جمیکا میں رات کے 2 بجے ہیں اور آدھی رات کو کورٹنی والش کو نیند سے جگانا ممکن نہیں ہے، آپ صبح کال کرلیں میں ان سے بات کرکے انٹرویو کا وقت لے لوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دن ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ با?لر سے انٹرویو کا وقت طے ہوا جس کے بعد ان کا انٹرویو لیا گیا لیکن اس سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ وقار یونس کو با?لنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرچکا تھا یہی وجہ تھی کہ وقار یونس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سڈنی سے لاہور کا سفر کیا۔وائس آف ایشیا کے مطابق پی سی بی کے حد درجہ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان سے فون کرنے والے کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ اس وقت ویسٹ انڈیز میں آدھی رات ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور با?لنگ کوچ کے انٹرویوز ہورہے تھے تو انٹرویو لینے والے پینل کے سامنے با?لنگ کوچ کیلئے ایک ہی نام وقار یونس کا سامنے آیا جس پر پینل نے حیرت کا اظہار کیا کیونکہ ہیڈ کوچ کیلئے مصباح الحق اور محسن حسن خان کے درمیان مقابلہ تھا۔پینل کے اعتراض پر کہ با?لنگ کوچ کیلئے صرف وقار یونس نے ہی اپلائی کیا ہے تو اچانک کورٹنی والش کے ایجنٹ کو نیند سے جگایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں