پی سی بی نے بغیر تنخواہ کے کتنے ملازمین کو فارغ کردیا؟ جان کر سب ماتھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائینگے

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ملک بھر سے 250ملازمین کو بغیر تنخواہ دیئے نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ریجن کے کیوریٹر واجد حسین انتقال کر گئے۔ ان کو تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔آئی این پی کے مطابق اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ واجد حسین کی وفات پر افسوس ہے، ان کے لواحقین کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں گے۔ترجمان پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو بقایاجات ایک دو روز میں مل جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ریجنز ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدردی کے تحت ملازمین کو دو ماہ کا کانٹریکٹ دیا گیا تھا، ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے معاملات پر کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں