پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی21اپریل کو کھیلا جائیگا!

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) جنوبی افریقا کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے پہنچ چکی ہے،قومی شاہینوں نے ہرارے میں ڈیرے جما لیے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی، منفی رزلٹس آتے ہی ٹریننگ شروع کر دی جائے گی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 21اپریل سے ہو گا۔

آئی این پی کے مطابق چارٹڈ پرواز کے ذریعے پہنچنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گئی۔منفی رزلٹس پر ٹریننگ سیشن شروع کر دیئے جائیں گے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21اور 25اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29اپریل اور دوسرا 7مئی کو کھیلا جائے گا۔ادھر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں