ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، ٹیم سے ڈراپ کرنے پر حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اس سیریز میں بڑے بڑے نام ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

آئی این پی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے محمد حفیظ بھی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ دستیاب نہیں، ان کی فارم پر شک نہیں تاہم حفیظ بائیو سیکیور ببل کیلئے دستیاب ہوتے تو ٹیم میں ہوتے، محمد حفیظ سے رابطہ کرنے پرمعلوم ہوا وہ 3 فروری کو جوائن نہیں کرسکتے۔

ادھر آل رانڈر محمد حفیظ نے ٹیم سے ڈراپ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے ٹیم اسکواڈ کی تصویر لگاتے ہوئے آیت لکھی ہے جس کا ترجمہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں