ون ڈے سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈسکواڈز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان اور سیریز کیلئے اعلان کردہ میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں،جس کے بعد دونوں ٹیمیں (آج)پیر کو شام ساڑھے4 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ٹریننگ کریں گی۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی تیاریاں کرنے والے قومی کرکٹرز نے اتوار کو آرام کیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان اور دو طرفہ سیریز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں،جسکے بعددونوں ٹیمیں پیر کو شام 4:30 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کریں گی۔ ہفتے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ٹیم وائٹ نے 35اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنائے، کپتان شاداب خان کی 42گیندوں پر جارحانہ 96رنز کی اننگز، فخر زمان 72، افتخار احمد 53رنز بنانے میں کامیاب رہے۔عثمان قادر کی 2وکٹیں، جواب میں بابر اعظم کی ٹیم گرین کو صرف 24اوورز ہی مل سکے۔ بابر اعظم کے 81رنز کی بدولت 3وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 17ستمبر سے راولپنڈی میں ہی شروع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں