ورلڈ کپ اسکواڈ، سلیکٹرز 13اپریل کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے،کسسے مشاورت کا امکان‘جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام ‘ویب ڈیسک) ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کے لئے سلیکٹرز کی میٹنگ 13 اپریل کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں اترنے والی ٹیم کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ٹیم کے بڑے ہفتے کے روز سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔قومی ٹیم کی سلیکشن کے معاملے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت پہلی اور دوسری پوزیشن پر کھیلنے کے لیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔اس حوالے سے فیصلے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا،آئی این پی کے مطابق ایک دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں ورلڈ کپ ایونٹ کے لیے 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل نہیں تھے۔البتہ پاکستان کپ میں عمر اکمل اور وہاب ریاض دونوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی اور مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں فٹنس ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں