نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کا م)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ بارہ رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2:30بجے شروع ہوگا۔سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں