نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان،ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ مقرر،ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ،عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ اورمنصور رانا ٹیم منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے،دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ قومی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے،ایک روز آئسولیشن میں گزارنے اورکوویڈ 19ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردے گی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر،عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقررکے فرائض سرانجام دیں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ مقرر،کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔دوسری جانب قومی ون ڈے اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے،قومی اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف بذریعہ بس اسلام آباد روانہ ہوئے،فہیم اشرف، حسن علی،محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر،سعود شکیل، افتخار احمد، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور محمد حارث اسکواڈ بذریعہ بس اسلام آباد پہنچے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، شاداب خان اور محمد رضوان سمیت باقی تمام کھلاڑی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ٹیم مینجر منصور رانا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق سمیت ٹرینر ڈرائکس سائمن بھی اسکواڈ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے،اسپورٹ اسٹاف میں شامل دیگر ارکان میں شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، کلف ڈیکن (فزیو)،ابراہیم بادیس محمد (میڈیا منیجر) اور عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم اسلام آباد ہوٹل پہنچنے پر ان کی آرائیول کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی گئی۔ کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد اسکواڈ میں شامل تمام ارکان روم آئسولیشن میں چلے گے۔ایک روز آئسولیشن میں گزارنے اورکوویڈ 19ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں