نیوزی لینڈ سے زرتلافی کی وصولی کیلئے پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ سے زر تلافی کی وصولی کیلئے پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔منگل کوورچوئل پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کیس آئی سی سی کی سب کمیٹی میں لے کر جائیں گے، یہ اچھی خاصی رقم ہوتی ہے، کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے بھی سیریز کی منسوخی سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کا اشارہ دیا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ کیویز کو بھی اندازہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے، زر تلافی کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اختیار کریں گے،، ایسی کون سی تھریٹ تھی کہ وہ ایک دم بھاگ گئے، انہیں بتانا پڑیگا، ہمارے جذبات کی قدر نہیں کی گئی ہے،بہرحال یہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنے حق کے لیے لڑیں گے، روایتی چیئرمین نہیں، کھل کر اننگز کھیلنے والوں میں سے ہوں۔رمیز راجہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے اب نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ایشیائی بلاک بنانیکا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کسی میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، یہ جاننا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ اپنی خودداری اور کرکٹ کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اب تک سبق ہی سبق ہے، پتا چل رہا ہے کہ کون دوست ہے، کون ساتھ کھڑا ہے، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں، ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا، ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اب یہ نہیں ہو گا کہ وہ ہم سے اپنا مطلب نکالیں اور چلے جائیں، نیوزی لینڈ کو تھریٹ تھا تو شئیر کرتے، اب دبئی پہنچ گئے ہیں تو اب بتا دیں، ہمیں اپنی پوزیشن کے حساب سے اپنی اننگز کھیلنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں