قومی ویمن کرکٹر ثنا ء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا،جان کر سب خوش ہو جائینگے

کیپ ٹاؤن (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثنا ء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔پاکستان کی ثنا ء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثنا ء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔آئی این پی کے مطابق پاکستان کی ثنا ء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثنا میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔ثنا میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں