شرط ہارنے پر سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کو اہلیہ نے انوکھی سزا دیدی!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کو شرط ہارنے پر کیا سزا ملی،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اپنی شرط ہار گئے جس کے بعد اہلیہ کی جانب سے انہیں کھانا پکانے کی انوکھی سزا دی گئی ہے۔

آئی این پی کے مطابق گزشتہ روز سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے شرط لگائی تھی کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹوئٹس، 20 ہزار لائکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سابق کرکٹر شرط جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔اِس ضمن میں ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر اپنے اس ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس پر انہوں نے اہلیہ سے شرط لگائی تھی۔سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی تصویر پر 7ہزار سے زائد ری ٹوئٹس، 43ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں

جبکہ کمنٹس صرف 3 ہزار سے زائد آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی شرط ہار چکے ہیں۔ثقلین مشتاق نیاپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے تعاون کے لیے بے حد شکریہ۔سابق کرکٹر نے شرط ہارنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ میں شرط ہار گیا ہوں اور اب مجھے سزا کے طور پر ایک ہفتے تک کھانا پکانا پڑے گا

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں