سرفراز کپتان برقرار،….نائب کپتان مقرر!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور نائب کپتان کے لیے بھی بابراعظم کو برقرار رکھا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی۔صباح نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے دونوں ناموں کی سفارش کی تھی۔چیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا سرفراز تین سال سے کپتانی کر رہے ہیں اور جس طرح وہ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ٹی20اور ون ڈے کے لیے کپتان برقرار رکھا جائے۔لاہور میں احسانی مانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ سرفراز کی کارکردگی بحیثیت کھلاڑی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ سرفراز احمد 2017سے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم 4ٹیسٹ، 26ایک روزہ اور 29ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں 13ویں بہترین بیٹسمین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں