ثانیہ مرزا نے بڑا مطالبہ کر دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)بھارتی ٹینس اسٹار ا ورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارت میں خواتین کھلاڑیوں کو مزید بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔ویمنز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اگرچہ میری کوم، سائنا نیہوال اور پی وی سندھو نے ملک کے وقار کے لیے کافی خدمات انجام دیں تاہم اب بھی یہاں پر اسپورٹس میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں