تینوں ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے ٹوٹل کتنے رنز بنا کر ناکام کھلاڑی ثابت!

مانچسٹر(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)بھارتی کپتان ویرات کوہلی بڑے میچز کے ناکام کھلاڑی ثابت ہونے لگے۔ 30سالہ ویرات کوہلی کے ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہونے پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے تاہم آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سیمی فائنلز میں ان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور تین ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں وہ محض3.67کی اوسط سے11رنز ہی سکور کرسکے ہیں۔آن لائن کے مطابق انہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف وہاب ریاض کا شکار بننے سے قبل 9رنز بنا ئے تھے، ورلڈ کپ2015ء کے سیمی فائنل میں وہ محض ایک ر ن بنا کرمچل جونسن کا شکار بنے جب کہ رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں وہ ایک بارپھر صرف1رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں ورلڈ کپ سیمی فائنل مقابلوں میں انہیں لیفٹ آرم فاسٹ با?لر نے ہی آ?ٹ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں