بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی48سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا!

مانچسٹر(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے تاہم دوسرے ہی اوور میں روہت شرما 1 سکور بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ہیں، تیسرے اوور میں کپتان ویرات کوہلی بھی ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،راہول بھی میٹ ہنری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔یہ ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم کے پہلے تین بلے باز 1،1ر ن بنا کر آؤٹ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں