انگلینڈ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، آسٹریلیا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا!مزید جانیے تفصیلات میں!

لندن(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2019میں انگلینڈ کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور اس نے آسٹریلیا کی جانب سے لگایا گیا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔آئی این پی کے مطابق آسٹریلیا نے 2007میں ون ڈے کی مسلسل 6اننگز میں 300یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے توڑا۔انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 7اننگز کے دوران 300یا اس سے زائد رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے مسلسل 300 سے زائد بنانے کے ریکارڈ کو توڑنے کی پیش قدمی پاکستان کے خلاف سیریز سے شروع کی تھی اور انگلش ٹیم نے بالآخر مسلسل ساتویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 300سے زائد بناکر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا تاہم دیگر 4 میچوں میں اس نے 300سے زائد رنز اسکور کیے جس میں 2 مرتبہ ہدف کا تعاقب بھی شامل ہے۔انگلینڈ کا 7میچوں میں اسکور 373، 359، 341، 351، 311، 334اور 386رنز ہے جن میں 386بنگلہ دیش جبکہ 311رنز جنوبی افریقہ کے خلاف اسکور کیے جبکہ دیگر تمام مجموعے پاکستان کے خلاف بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں