انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نے 15سال پرانا ریکارڈ توڑدیا‘جان کر آپ بھی ہکے بکے ہو کر رہ جائینگے

ساؤتھمپٹن(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم نے ناکام ہوگئی لیکن قومی ٹیم نے اپنا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل اس نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ انگلینڈ نے جوز بٹلر کی دھواں دھار اننگز اور کپتان ایون مورگن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 3وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے۔آئی این پی کے مطابق جواب میں پاکستان نے محتاط طریقے سے اننگز کا آغاز کیا لیکن بعد میں فخر زمان کی ذمہ دارانہ سنچری جبکہ بابر اعظم اور آصف علی کی نصف سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ گئی۔میچ کے اختتامی لمحات میں کپتان سرفراز احمد ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام ہوگئے اور ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 361رنز بناسکی۔انگلینڈ کے خلاف بنایا جانے والا 361کا اسکور پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا اسکور بھارت کے خلاف 2004میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنایا تھا جبکہ اس میچ میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم میں 13مارچ 2004کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 350رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر صرف 344رنز بناسکی تھی۔ٹیم کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی میچ کے دوران ٹوٹ گیا۔اوپنر فخر زمان نے دوسری اننگز میں 106گیندوں پر 138رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ دائیں ہاتھ کے جارحانہ مزاج بلے باز اعجاز احمد کے پاس تھا جنہوں نے 7اپریل 1999 کو شارجہ کے مقام پر 137 رنز کی انگز کھیلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں