اسلام آباد یونائیٹڈ کوبڑا دھچکا!

ابوظہبی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندر کیخلاف میچ میں فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے، انگوٹھے کی انجری کا شکار فہیم اشرف کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، فہیم اشرف کو بولنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5ٹانکے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں