آئی پی ایل میں…. امپائر کو آزمانے کا فیصلہ!

نئی دہلیاسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے انڈین پریمیر لیگ میں خراب امپائرنگ پر قابو پانے کے لیے ایک اضافی امپائر کی خدمات حاصل کرنے سمیت مختلف تبدیلیوں پر غور شروع کردیا ہے۔ آن لائن کے مطابق آئی پی ایل کی گورننگ باڈی نے گزشتہ ایڈیشنز میں مستقل خراب امپائرنگ خصوصاً نوبال کے حوالے سے فرنچائزوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوبال کے لیے ایک اضافی ٹی وی امپائر کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ آئی پی ایل کی گورننگ باڈی کا اجلاس بھارتی کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر میں سابق بلے باز برجیش پٹیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لیگ کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی، فیوچر ٹور پروگرام سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا تاہم اس اجلاس کے دوران خصوصی طور پر نوبال چیک کرنے کے لیے ایک امپائر مختص کرنے پر کی تجویز پر بحث کی گئی۔گورننگ بورڈ کے ایک بااثر رکن نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ایک اور امپائر ہو گا جو صرف نوبال پر توجہ مرکوز کرے گا لیکن وہ کوئی تھرڈ یا فورتھ امپائر ہو گا۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں