گجر نالا پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے متاثرین کا بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)شہر قائد کراچی میں گجر نالا پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین نے بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جس پر پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا،کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس چورنگی پر ہونے والے احتجاج میں متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،احتجاج میں خواتین اور مرد شامل تھے، پولیس کی بھاری نفری نے بلاول ہاؤس جانے والے راستے پہلے ہی بند کر رکھے تھے تاہم مظاہرین نے آگے جانے کی کوشش کی تو پولیس نے روک دیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا،بعدازاں پولیس نے میں تمام افراد کو رہا کردیا جس پر احتجاج بھی ختم کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں