کورونا ویکسینیشن، پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی،تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو پہلی بارملک میں ایک دن میں 6لاکھ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کی بڑھتی تعدادحوصلہ افزاہے لیکن اورتیزی ضروری ہے، سماجی، معاشی پابندیاں ختم کرنے کے لیے زیادہ ویکسی نیشن ضروری ہے، بیشترآبادی کی ویکسی نیشن تک پابندیاں ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں