کنٹونمنٹ الیکشن نتائج‘مریم نوازنے ٹوئٹر کی پروفائل پکچر تبدیل کردی

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کنٹونمنٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔انہوں نے اس بار اپنی پروفائل پکچر میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے۔مریم نواز کی نئی پروفائل پیکچر میں میاں محمد نواز شریف سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں