کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8 فیصد ریکارڈ

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں اور 891 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں کوروناکی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24گھنٹیمیں مثبت کیسزکی شرح8فیصدرپورٹ رہی اور صوبے میں 26افراد کوروناسیانتقال کرگئے۔سندھ میں گزشتہ24گھنٹے میں 891کیسزرپورٹ ہوئے، جس میں سے کراچی میں کورونا کے 334 کیسز سامنے آئے جبکہ 650مریضوں کی حالت تشویشناک اور 56مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں