ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیش رفت!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ نے اپنے گھر کے اندر ہی مبینہ خودکشی کی تھی، کیس میں جنید خان اور وقاص سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں