چینی سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال!

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان دکھ سکھ کے ساتھی ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان سی پیک کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے اس امر کا اظہار ملاقات میں کیا گیا۔ چین کے سفیر نے یہاں اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اسدقیصر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی صدا بہار دوستی پر فخر ہے۔پاکستان اور چین کے مابین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام، اعتماد، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں۔پاکستان اور چین کے مابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں، اسد قیصر دونوں دوست ممالک نے ہمیشہ علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوست ملک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری، ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں،پارلیمان سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پارلیمان کے زیر سرپرستی تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سی پیک کی تکمیل کے مرحلے کو تیز کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیے جار ہے ہیں۔ ان سیمیناروں میں سی پیک سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے سی پیک کی افادیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا۔ رشکئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا، اسد قیصر رشکئی اکنامک زون منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔پاکستان کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ویکسین کی بروقت فراہمی پر دوست ملک چین کا شکر گزار ہے۔، چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، چینی سفیرچین اور پاکستان ایک دوسرے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت مین ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، نوگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ متفرق شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں