پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر وزیراعظم بھی پریشان ہو جائینگے!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں۔آئی این پی کے مطابق لاہورکی عدالت میں جہانگیرترین اورعلی ترین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض جہانگیر ترین کے گھر پہنچے اور بس میں ایک ساتھ عدالت روانہ ہوئے۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف راجا ریاض نے کہاکہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں اور ہمیں عندیہ دیا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں