پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا

اسلام آ باد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا۔ بدھ کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جس کے بعد پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے زیادہ بات کرنے سے روک دیا۔ عدالت کے باہر مریم کا کہنا تھا کہ سوال آپ لوگ کرتے ہیں نیب مجھے چارج شیٹ کرتا ہے، دیکھنا چاہتی ہوں نیب میں میرا ہمدرد کون ہے۔ غیر رسمی گفتگو میں نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب عدالت سے درخواست کرتا ہے کہ میری ضمانت منسوخ کریں،ضمانت منسوخی درخواست کامعاملہ عدالت طے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں