پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام) پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے،جس کے بعد تمام اسکول صبح 7سے 11بجے تک کھلیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں، اب تمام اسکول صبح 7سے 11:30بجیتک کھلے رہیں گے اور حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعمل کیاجائے،اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار7:15سے11:15تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7:15 سے 11:45تک ہوں گے،نرسری سے مڈل تک طلباکے اسکول کے اوقات کار7:30سے11:30تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز7:30سے 12بجے تک ہوں گی تاہم کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں