پاک چین تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)پاک چین تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کردیا گیا،یادگاری سکے کے اجرا ء کی تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں، چین نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔سکہ جاری کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چین کے سفیر نوگ رونگ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے یادگاری سکے کی مالیت 70روپے ہے جو کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں