پاکستان کا کوویڈ19- کی چینی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے کا فیصلہ!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چین کی کوویڈ- 19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی ملک میں پیداوار شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد ویکسی نیشن کی مہم میں آسانی پیدا کرنا ہے۔کوویڈ-19کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصل سلطان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا ایک مضبوط شراکت دار ہے

جس نے ویکسین اور دیگر طبی سامان عطیہ کیا اور وہ ویکسین کی تیاری کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل کررہا ہے۔شِنہوا کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کین سائنوویکسین کی مقامی سطح پر پیداوار شروع ہونے سے ملک آہستہ آہستہ کوویڈ-19ویکسین کی ضروریات پورا کرنے میں بڑے پیمانے پر خود کفیل ہوجائے گا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کے اہل 10کروڑ افراد میں سیحکومت کا2021 کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے اور یہ کہ ملک میں یومیہ تقریبا1لاکھ 50ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جسے حکومت یومیہ 3لاکھ تک بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں