پاکستان کا جہاز شکن میزائلوں کے براہ راست فائر کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان کی بحریہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے متعدد لانچ پلیٹ فارمز سے جہاز شکن میزائلوں کے براہ راست فائر کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔شِنہوا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ریئرایڈمرل محمد ارشد جاوید نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطحی اور ہوائی پلیٹ فارمز سے جہاز شکن میزائلوں کے براہ راست ہتھیار چلانے(ایل ڈبلیو ایف) کا مظاہرہ کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کے جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔مظاہرے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی موجود چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان کے بحری محاذوں کا دفاع کرنے کیلئے بحریہ کی جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں