ٹک ٹاک بندش:4 صفحات پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ٹک ٹاک بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی درخواست پر بھی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔آن لائن کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نا کیس کے حتمی فیصلے تک پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کردیا جائے،

عدالت کو بتایا گیا پی ٹی اے نے پابندی لگاتے وقت عدالتی ہدایات کو بھی نظر انداز کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ وکیل درخواست گزار کی مطابق پی ٹی اے نے اسی عدالت کے دو فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے پی ٹی اے بتائے اس خلاف ورزی پر اسکے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں