وفاقی دارالحکومت میں پٹواریوں کیخلاف بڑا انکشاف!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)میٹرک پاس پٹواریوں اور گرداروں نے وفاقی دارلحکومت کے حُسن کو داغ دار کرنے کیلئے انت مچا رکھی۔آن لائن کے مطابق وزارت داخلہ نے مرحلہ وار تمام پٹواریوں سے متعلق فریش آڈٹ کیلئے فہرست مرتب کرلی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں 29 پٹواری اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں 22پٹواری میٹرک 3ایف اے اور3بی اے کے ساتھ ایک ایم اے پاس شامل ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2گرداور کام کررہے ہیں ریاض علی شاہ اور چوہدری منظور جوکہ میٹرک پاس ہیں نائب تحصیل دار6ہیں اویس خان، غلام مرتضٰی چانڈیو،عبدالہادی،علی جاوید،سردار مہر اقبال اور نصیر احمد شامل ہیں ان میں سے 3تحصیل دار ایف اے جبکہ ایک تحصیل دار سردار مہر اقبال میٹرک پاس ہے وزارت داخلہ ذرائع نے میٹرک پاس پٹواریوں اور گرداروں سمیت تحصیل داروں سے متلعق فریش آڈٹ کروانے کا حکم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ان کے اثاثوں کی مکمل چھان بین کی جاسکے اور وفاقی دارلحکومت کے قدرتی حُسن کو گہنانے والے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں