وزیر داخلہ اعجاز شاہ اچانک۔۔۔۔ پہنچ گئے!

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کا دورہ، جوانوں سے ملاقات، فرنٹیر کور کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ آئی این پی کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے صوبے میں جرائم کی روک تھام کے لئے فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو سراہا، اعجاز شاہ نے یاد گار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیر داخلہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ کی جانب سے بم ڈسپوزل آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں