وزارت خارجہ اور پی ٹی وی میں جعلی ڈگری جمع کرانیوالے ملزمان گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ اسلام آباد میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کرا نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عارف عاصم نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ اٹیسٹیشن کے لیے منسٹری آف فارن افیرز میں جمع کرائی تھی، ای سی سے چیک کرائے جانے پہ ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی پائی گئی، ملزم کے خلاف وزارت خارجہ کی جانب سے ایف آئی اے کو باضابطہ طور پر کی گئی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد پاکستان ٹیلی ویژن میں جعلی ڈگری کی بنا پہ ملازمت حاصل کرنے والا ملازم گرفتار کرلیا گیا، ملزم مہر رشید نے مبینہ طور پر میٹرک کی جعلی سند پر پی ٹی وی میں سرکاری مالازمت حاصل کی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں