ن لیگ کے سینئر رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری!

راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) راولپنڈی کی سول عدالت نے شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔سول عدالت میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔صباح نیوز کے مطابق سول جج مصباح اختر نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔شوکت خانم کینسر اسپتال کی انتظامیہ نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف 50 لاکھ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کی تھی۔مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر سول جج نے مسلم لیگی رہنما کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں