نیب قانون کے متعلق ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان نے نئی بحث چھیڑ دی‘جان کرپی ٹی آئی والے بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پیسہ نہ ہو تو گھر نہیں چلتا یہ تو ملک ہے، اگر خزانہ خالی ہو تو ملک کیسے چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت سے خسارہ ورثے میں ملا ہے، اس ملک کے ساتھ کھیلا گیا، صباح نیوز کے مطابق ماضی میں ملک کو لوٹا گیا، قوم کا بچہ بچہ پوچھ رہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں کیا غلطیاں ہوئیں۔قومی احتساب بیورو سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور ہم اس متعلق بل لا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے غلطیوں سے سیکھا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان میں اب بہت فرق ہے، جو وہ الیکشن سے پہلے تھے اب وہ نہیں، جو باتیں انہوں نے کی تھیں ان پرعمل نہیں کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس قوم کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔نیب سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہماری غلطی ہے کہ ہم نے اس میں اصلاحات نہیں کیں، یہ قانون ایک آمر کا بنایا ہوا قانون ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ نیب میں اصلاحات سے متعلق نوازشریف سے بات بھی کی تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سب پر تنقید کرتی تھی، آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خودکشی کرنے کا کہا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صرف حکومت میں آں ے کے لیے عوام سے بڑی بڑی باتیں کیں، انہیں تو کچھ نیا کرنا چاہیئے تھا کیونکہ یہ نئی قیادت تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ منہگائی سے پریشان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں