نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرادیا!

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے،آئی این پی کے مطابق ڈسکہ میں تمام ترغنڈہ گردی کے باوجود (ن) لیگ کوشکست ہوئی، شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات تسلیم کرلیے،

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی،شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود (ن)لیگ کو شکست ہوئی، اپوزیشن کی پرانی روایت ہے کہ شکست کو تسلیم نہیں کرتی۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں