نوازشریف کی رہائی کے متعلق نبیل گبول نے بڑی پیشنگوئی کردی‘ جان کر ن لیگ کے چہروں پر مسکراہٹ چھا جائیگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے لیے سسٹم میں نرم گوشہ پیدا کیا جا رہا ہے اور نوازشریف جلد رہا ہوجائیں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ن لیگ کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا اور حکومت ان کو بدنام کرے گی کہ این آر او کر لیا۔آئی این پی کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف رہائی کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے اور مریم نواز کو آگے لایا جائے گا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات میں ویسے بھی جان نہیں ہے حکومت ان کو زیادہ دیر قید نہیں رکھ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں