نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام نابینا افراد کو نوکریاں دے دی جائیں, انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نابینا افراد کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور اب پنجاب میں کل نابینا افراد کی تعداد 48 ہے،حکومت انہیں جونیئر آسامیوں پر نوکریاں دیرہی ہے تاکہ ان کے مطالبات پوریہوسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نابینا افراد نے مال روڈ پردھرنا دیرکھا ہیاور چیئرنگ کراس اور کلب چوک کو بلاک کر رکھا ہے، آئی این پی کے مطابق نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں ملازمتوں کے لیٹر نہیں مل جاتیوہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں