مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے پورا گھر اجڑ گیا!

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاٹین بانڈہ مٹلتان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،آئی این پی کے مطابق جمعرات کے روز سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس نے بتا یا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا کر اسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں