موٹروے زیادتی کیس، ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع،ملزم کی رپورٹ بھی طلب!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) انسداد دہشتگری عدالت موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت میں موٹرے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی،

کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔ آئی این پی کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک ملزم سے کیا تفتیش ہوئی ہے؟۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم شفقت سے گاڑی کاشیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد کرلیا ہے،

جب کہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے، ابھی ملزم سے متاثرہ کے اے ٹی ایم اور نقدی برآمد کرنا ہے، ملزم سے ریکوری کے لیے ملزم کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی،عدالت نے دس روز کی توسیع کرتے ہویے ملزم کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں