ملکی وسائل کے محافظ عمران خان ہیں،فردوس عاشق!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی دولت اورملکی وسائل کے محافظ عمران خان ہیں۔ صباح نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29 فیصد اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی اس امر کی ضامن ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے،

ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح بے رحمی سے قومی وسائل اور دولت لوٹتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا سلسلہ اپنی ذات سے شروع کیا جو صرف وزیر اعظم ہاؤس یا آفس تک محدود نہیں بلکہ وفاقی و صوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا ہیں۔ سرکاری اخراجات میں ریکارڈ کمی اس بات کی عکاس ہے کہ فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیئے جاسکتے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں