مسلم لیگی راہنما بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

حافظ آباد:سابقہ کونسلرو ممبرمصالحتی کمیٹی مسلم لیگی راہنما بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،بجلی چوری پکڑنے والی ٹیم کو دھمکیاں مقدمہ درج۔ملزم نے عبوری ضمانت کروالی۔نواحی گاؤں لکھیاکے بااثر چوہدری سابقہ کونسلر وممبر مصالحتی کمیٹی تھانہ کالیکی منڈی محمدجہانگیر بھٹی ولد محمد انوربھٹی کا فی عرصہ سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے میں مصروف تھاذرائع کے مطابق اس کو کئی بار پکڑامگر مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کے فون پر اس کو چھوڑدیاجاتاحکومت تبدیل ہوتے ہی ٹیم نے جب چھاپہ مارا تو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے میں مصروف تھا ٹیم نے جب اسکا میٹر اتارنا چاہا تواس نے بدتمیزی شروع کردی اور دھمکیاں دینے لگا جس پر ٹیم نے اس کے خلاف پولیس تھانہ کالیکی منڈی میں زیردفعہ الیکٹرسٹی ایکٹ462j ،186ت پ مقدمہ درج کرلیا پولیس نے جب گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا توملزم 4اکتوبر تک عبوری ضمانت کروالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں