مریم نواز کو اجازت مل گئی

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)معالجین نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کوسیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آگئی اور انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر ن لیگ (کل) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جبکہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں